Jun ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ سوئیڈن پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ یورپی ممالک کے اپنے دورے میں پولینڈ اور فنلینڈ کا دورہ مکمل کرکے سویڈن پہنچ گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پولینڈ اور فنلینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سویڈن پہنچے ہیں۔ جواد ظریف سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اس ملک کے وزیراعظم اسٹیفن لوون" اور وزیر خارجہ " مارگٹ والسٹرم " سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ وہ مشترکہ اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے- اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران اور سوئیڈن کے وزرائے خارجہ ایک مشترکہ بیان پر دستخط کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ چار یورپی ممالک کے پانچ روزہ دورے کے تیسرے مرحلے پرسوئیڈن پہنچے ہیں جہاں وہ ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

ٹیگس