Jun ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ایرانی پارلیمنٹ علاقے کے حالات پر گہری نظر رکھے گی: ڈاکٹرلاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ علاقے کے حالات پر گہری نظر رکھے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے نومنتخب دسویں پارلیمنٹ کے اراکین کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کے موقع پر اپنی تقریر میں مشرق وسطی کے علاقے کی کشیدہ صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ امن و استحکام کی برقراری کے دائرہ کار میں علاقے کی صورتحال پر گہری نظر رکھےگی- انہوں نے کہا کہ مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے اراکین اسلامی انقلاب کی امنگوں کے دفاع اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے تعلق سے انجام دئے جانے والے اقدامات اور راہ حل کی حمایت میں پرعزم ہیں-

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد امریکا کی طرف سے کھڑی کی جانے والی مشکلات سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ سامراج ایرانی عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے- ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ارکان یہ اپنا فریضہ سمجھتے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کو اغیار کے مقابلے میں ایرانی عوام کے مفادات اور حقوق کا مضبوط محافظ قرار دیں۔

ٹیگس