Jun ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے استنبول دھماکے کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترکی کےشہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے استنبول بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ترکی کے عوام ، حکومت اور مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایک بار پھر ایران کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف ہمہ گیر اور ٹھوس حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی کے شہر استنبول کے ایک بس ٹرمنل میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم گیارہ افراد ہلاک اور چھتیس زخمی ہوئے ۔

ٹیگس