Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • حکومت کینیڈا کو ایران کی وزارت خارجہ کا انتباہ

ایران کی وزارت خارجہ نے کینیڈا کی عدالت کے ایران مخالف فیصلے کو اس ملک کی نئی حکومت کی اعلان کردہ پالیسی کے منافی قرار دیا ہے۔

خبروں کے مطابق کینیڈا کے شہر اونتاریو کی ایک عدالت نے دہشت گردی کی حمایت جیسے بے بنیاد الزامات کے تحت ، اپنے ایک سیاسی فیصلے میں ایران کے تیرہ ملین ڈالر کے اثاثے روکنے کا حکم دیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے کینیڈا کی عدالت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس اقدام کو کینیڈا کی سابق انتہا پسند حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل سمجھتا ہے جسے عوام نے ووٹوں کی طاقت سے ختم کر دیا تھا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کینیڈا کے حکام پر پہلے ہی واضح کرچکا ہے اور ایک بار پھر تاکید کرتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پرلانے کے لیے کینیڈا کو ماضی کی اتنہا پسندانہ پالیسیوں کو ترک اور حکومت ایران کو حاصل عدالتی تحفظ کی خلاف ورزی سے گریز کرنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف کینیڈا کی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے بلکہ کینیڈا کے پاس موجود ایران کے اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے اس ملک کی حکومت کی عالمی ذمہ داریوں پر توجہ دلاتے ہوئے اعلان کرتا ہے کہ اگر حکومت کینیڈا نے اس حوالے سے اپنی عالمی ذمہ داریوں سے کوتاہی برتی تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنے قانونی حقوق کی بالادستی کے لازمی اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ٹیگس