Jun ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے آپریشن میں نو دہشت گرد ہلاک

شمال مغربی ایران میں واقع اشنویہ کے علاقے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں نو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی برّی فوج کے ہیڈکوارٹر حمزہ سید الشہدا (ع ) نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مجاہدین نے بدھ کے دن دو دہشت گرد ٹیموں کا تعاقب کرنے اور خفیہ اقدامات انجام دینے کے بعد ان کو تباہ اور نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مختلف آپریشنز میں اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے دو مجاہدین شہید ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کا وہ سارا اسلحہ اور سازوسامان، جس کے ذریعے وہ ایران کے اندر بدامنی پیدا کرنا چاہتے تھے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہاتھ لگ گیا ہے۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ حمزہ سید الشہدا ہیڈکوارٹر سرحدوں میں ہر طرح کے اقدامات پر نظر رکھے ہوئےہے اور وہ خلل ڈالنے والوں کو تاریخی اور دندان شکن جواب دے گا۔

 

ٹیگس