Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • بحرین کی صورت حال پر ایران کے وزیر خارجہ کا اظہار افسوس

ایران کے وزیر خارجہ نے بحرین کی صورت حال کو نہایت افسوسناک قرار دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کو ہیگ میں ہالینڈ کے اپنے ہم منصب برٹ کوئینڈرز کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بحرینی عوام کے پرامن احتجاج پر پابندی لگا دی گئی ہے اور یہ صورت حال نہایت افسوسناک ہے۔

انھوں نے کہا کہ بحرین میں سعودی جارحانہ اقدامات کے وقت سے اس ملک پر پڑنے والے بیرونی دباؤ کی بناء پر اس ملک کے عوام کو پرامن احتجاج کے حق تک سے محروم کر دیا گیا جبکہ ایران کا خیال ہے کہ یہ صورت حال بہت زیادہ خطرناک ہے جس پرعالمی برادری کی جانب سے بھرپور توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

محمد جواد ظریف نے اسی طرح برطانیہ کے ریفرنڈم کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین میں برطانیہ کی رکنیت باقی رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار برطانوی عوام کے پاس ہے اور اس سلسلے میں کسی کو کوئی فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور ہالینڈ کے تعلقات بہت زیادہ گہرے ہیں اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعاون سے متعلق کافی مواقع بھی پائے جاتے ہیں جن سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس