تاشقند میں ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
شنگھائی تعاون تنظیم کے تاشقند اجلاس کے موقع پر ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل نیز شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرے میں تعاون کا جائزہ لیا۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر جمعے کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنی باہمی ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف تاشقند میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ، جو متعدد یورپی ملکوں کا اپنا دورہ مکمل کر کے ازبکستان پہنچے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
اس اجلاس میں ایران، ہندوستان اور پاکستان کی رکنیت کے بارے میں بھی گفتگو ہو گی۔ اس سے قبل روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ تاشقند اجلاس میں بعض ممالک کی اس تنظیم میں باضابطہ طور پر رکنیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اعلان شدہ پروگرام کے مطابق مستقبل قریب میں ایران کو باضابطہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے تسلیم کر لیا جائے گا۔