Jun ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں ریفرنڈم کے نتائج پر ایران کا ردعمل

یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے حق میں اس ملک کے ریفرنڈم کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی عوام کا فیصلہ، قابل احترام ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان اور موجودہ نائـب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری نے جمعے کی رات ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نظام حکومت کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران، یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے حق میں اس ملک کے عوام کے فیصلے کا احترام کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ ریفرنڈم میں برطانوی عوام کا فیصلہ، خارجہ تعلقات کو منظم کئے جانے کے بارے میں برطانوی عوام کی خواہش کے مترادف ہے۔

.حسین جابری انصاری کے بیان میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایک دوسرے کے احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی امور میں عدم مداخلت کی بنیاد پر تمام یورپی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے اور یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے متعلق اس ملک کے عوام کے فیصلے سے اس ملک کے ساتھ ایران کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ٹیگس