مولائے کائنات کی یاد میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس عزا کا انعقاد
مولائے متقیان حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی یاد میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔
نمازظہرکی ادائیگی کے بعد حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی مجلس عزا میں ایران کے عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ خود رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر شعرائے کرام نے امام المتقین کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور ذاکرین نے ذکر مصیبت بیان کیا۔ مولائے متقیان کی یاد میں ہرسال رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے مجلس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
انیسویں ماہ رمضان کو ابن ملجم مرادی نامی خوارج کے ایک شخص نے مسجد کوفہ میں، نماز فجر کی ادائیگی کے دوران امام المتقین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے سر مبارک پر زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے وار کیا تھا۔ ضربت کے دو روز کے بعد آپ ماہ رمضان کی اکیس تاریخ کو شہید ہوگئے۔