Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں ایران کی زیرصدارت ناوابستہ تحریک کا ماہانہ اجلاس

ناوابستہ تحریک نے ایران کی زیرصدارت اقوام متحدہ میں اپنا ماہانہ اجلاس تشکیل دے کر اپنی گذشتہ ایک ماہ اور آئندہ کی سرگرمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ناوابستہ تحریک کے اس ماہانہ اجلاس کی صدارت، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے کی۔ اس اجلاس میں پہلے ایران کے نمائندے نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران اپنی سرگرمیوں منجملہ مختلف بین الاقوامی اجلاسوں میں ناوابستہ تحریک کے مواقف کے انعکاس کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔

پیر کے روز تشکیل پانے والے اس اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے مختلف ورکنگ گروپس کے کوآرڈینیٹرز نے بھی جون میں اپنی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر نے بھی اس اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے اراکین کو مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوسرے حصے میں قزاقستان کے وزیر خارجہ نے بھی دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق اپنے ملک کی جدّت عمل کے بارے میں تقریر کی۔

اجلاس کے اختتام پر ونزویلا کے نمائندے نے بھی ناوابستہ تحریک کے سربراہی اور وزراء کی سطح پر آئندہ ستمبر میں اپنے ملک کے جزیرہ مارگاریتا میں تشکیل پانے والے اجلاس کے بارے میں اپنے ملک کی کوششوں سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔

ٹیگس