Jul ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • پورے ایران میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں

پورے ایران میں عالمی یوم القدس کے موقع پر جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ جن میں عورتیں بچے اور سن رسیدہ افراد سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

 لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر فلسطینیوں کی حمایت میں اور صیہونیوں کے خلاف نعرے درج ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں نے مظلوم فلسطینی عوام خاص طور پر ان فلسطینی بچوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی ہیں کہ جو صیہونی غاصبوں کے ظلم اور بربریت کا نشانہ بنے ہیں۔

مظاہرین امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ یہ جلوس مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے مرکزی نماز جمعہ کی ادائیگی کے مقام پر پہنچیں گے جہاں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے فورا بعد ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پوری دنیا میں ہر سال یہ دن پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

ٹیگس