Jul ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے عالمی اتحاد پر جواد ظریف کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ریسٹورنٹ پر دہشت گردانہ حملے کو، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے دنیا کے ملکوں کے اتحاد کی ضرورت کی ایک اور نشانی قرار دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے ہفتے کے روز ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے ڈھاکہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈھاکہ میں ہونے والے تازہ ترین دہشت گردانہ حملے پر اگرچہ مغربی میڈیا نے زیادہ توجہ نہیں دی ہے لیکن بہرحال اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری دنیا کو اس شر سے پاک کرنے کے لیے سب کو متحد ہو جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ داعش نے ہفتے کے روز حملہ آوروں کی تصاویر اور ان کے بارے میں معلومات جاری کر کے باضابطہ طورپراس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ٹیگس