Jul ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران پوری قوت کے ساتھ مظلوم قوموں اور مقدس مقامات کا دفاع کرے گا، صدر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران پوری قوت کے ساتھ مظلوم قوموں اور مقدس مقامات کا دفاع کرے گا۔

عید الفطر کے موقع پر تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ اعلی حکام، غیر ملکی سفیروں اور عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کے فروغ نیز پناہ گزینوں کے مسئلہ کو عالم اسلام کی اہم ترین مشکلات قرار دیا۔

صدر مملکت نے یہ بات زور دیکر کہی کہ آج اسلامی ملکوں کے سربراہوں پر یہ بات واضح ہو گئی کہ دہشت گردی کسی خاص ملک اور علاقے تک محدود نہیں ہے اور دہشت گردی کو بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی فکر رکھنے والوں کو سمجھ جانا چاہئے کہ دہشت گردی پورے عالم اسلام کے لئے خطرہ ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام کی مشکلات پر نہ تو آنکھیں بند کرے گا اور نہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہے گا، بلکہ گذشتہ برسوں کی مانند مظلوم قومی کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام سے مدد کی درخواست پر مظلوموں کی حمایت، مقدس مقامات اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کے روضوں کا دفاع کرتا رہے گا۔

ٹیگس