طالبان حکومت کے وزیر صنعت و تجارت کا دورہ ہندوستان
طالبان حکومت کے وزیر صنعت و تجارت نے ہندوستان کے سرکاری حکام کی دعوت پرایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ نئی دہلی کا دورہ کیا ہے-
سحرنیوز/ہندوستان: طالبان حکومت کے وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی ایک اعلی سطحی وفد کی سربراہی میں ہندوستان کی سرکاری دعوت پر چابہار بندرگاہ کی گنجائشوں کو فعال کرنے، ہندوستانی سرمایہ کاری کو جذب کرنے، اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پر بات چیت کے لیے نئی دہلی کے دورے پر ہیں۔
طالبان حکومت کی وزارت صنعت و تجارت کے بیان کے مطابق اس دورے کے دوران افغان وفد ، وزرائے خارجہ و تجارت سمیت دیگر اعلی عہدیداروں، تاجروں، سرمایہ کاروں اور دونوں ممالک کے نجی شعبے کے ارکان سے ملاقات اور بات چیت کرے گا۔
طالبان کی وزارت صنعت و تجارت نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا اور توقع ہے کہ اس کے نتائج باہمی روابط کو بہتر بنانے، تجارت میں اضافے اور علاقائی ٹرانزٹ روٹس کی توسیع میں اہم کردار ادا کریں گے۔