Jul ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • صوبہ کرمانشاہ کے صوبائی عہدیداروں کی ایک ٹیم پر قاتلانہ حملہ

ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں صوبائی عہدیداروں پر مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے

صوبہ کرمانشاہ کے نائب پولیس سربراہ کرنل محمد رضا آموئی نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر صوبائی عہدیداروں کی ایک ٹیم ریجاب کے علاقے سے واپس کرمانشاہ شہر لوٹ رہی تھی کہ راستے میں ایک کار میں سوار چار مسلح افراد نے اس ٹیم پر فائرنگ کر دی - اس حملے میں صوبہ کرمانشاہ کے شہر دالاہو کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ فرامرز اکبری کا ڈرائیور شہید اور خود فرامرز اکبری زخمی ہوگئے- مذکورہ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وہ کون لوگ تھے اور ان کا کیا مقصد تھا - اس حملے میں ممبر پارلیمنٹ حشمت اللہ فلاحت پیشہ بھی بال بال بچ گئے - مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور حملہ کرنے کے بعد اپنی کار کو آگ لگاکر فرار ہوگئے-

ٹیگس