Jul ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران اور ملائیشیا کے تعلقات کے فروغ پرتاکید

ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے مختلف شعبوں میں تہران اور کوالالامپور کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

کوالالامپور میں وزیراعظم نجیب رزاق سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے ایران اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو پائیدار اور مضبوط قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور ملائیشیا کو ایشیا کے دو اہم اور موثر ممالک کی حثیت سے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے بے پناہ گنجائش موجود ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے اس موقع پرکوالالامپوراور تہران کے درمیان تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تعلقات کے فروغ کے لیے موجود توانائی اور گنجائش سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے اپنے دورہ ملائیشیا کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹیجک ریسرچ کے محققین اور دانشوروں کے اجلاس سے بھی خطاب کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے سنگاپورمیں ایشیائی مہاجرین کے عنوان سے ہونے والی عالمی کانفرنس میں بھی شرکت کی تھی۔

ٹیگس