ترکی میں ایرانی سفارت خانے کی ایرانی شہریوں کو ہدایت
Jul ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
ترکی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک بیان میں تاجروں اور سیاحوں سمیت ترکی کا سفر کرنے والے تمام ایرانی شہریوں کو خبردار کیا ہے۔
انقرہ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں ایران کے سفارت خانے نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ ترکی میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے پیش نظر تاجروں اور سیاحوں سیمت تمام ایرانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ترکی کا سفر کرنے یا اس ملک میں کسی بھی قسم کا لین دین یا معاہدہ کرنے سے پہلے ایمرجنسی کے قوانین پر توجہ دیں اور اس سلسلے میں ایران اور ترکی کے قابل اعتماد وکلا سے مشورہ کریں۔
واضح رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی کی حکومت نے ملک میں تین مہینے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔