ایران میں القاعدہ کی موجودگی کے دعوے پر ایران کا ردعمل
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایران میں القاعدہ کے افراد کی موجودگی کے بارے میں امریکی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان، بہرام قاسمی نے نامہ نگاروں کے اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ کے تین عہدیدار ایران میں ہیں، کہا کہ اسلامی جہموریہ ایران کو ان افراد کی اپنی سرزمین پر موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انھوں نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے پختہ عزم پر زور دیا ہے اور اس سے متعلق اپنے بین الاقوامی وعدوں کے سلسلے میں ضروری اقدامات انجام دیے ہیں۔
بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ امریکہ کو اس طرح کی باتیں کرنے کے بجائے صحیح معلومات کا تبادلہ کر کے عملی طور پر دہشت گرد گروہوں کا ہم آہنگ بین الاقوامی مقابلہ کرنے کا راستہ ہموار کرنا چاہیے۔