Aug ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • اقتصادی استحکام ایرانی حکومت کی اہم ترین کامیابی ہے: صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اقتصادی امن و استحکام کے قیام کو گزشتہ تین سال کے دوران ایرانی حکومت کی اہم ترین کامیابی قرار دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز اپنی کابینہ کے ہمراہ رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی جس میں انھوں نے حکومت کی کارکردگی اور اقدامات کے بارے میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں استقامتی اقتصاد کی اہمیت پر زوردیتے ہوغے کہا کہ اقتصادی امن و استحکام کا قیام گزشتہ تین سال کے دوران ایرانی حکومت کی اہم ترین کامیابی ہے۔

انھوں نے قومی پیداوار میں اضافے کو ایرانی حکومت کی ایک اور کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تیل اور گیس کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر تقریبا چالیس لاکھ بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ اس وقت ملک میں ڈھائی ہزار نالج بیسڈ کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن سے ایران میں روزگار کے چالیس ہزار مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

ٹیگس