Nov ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  •  امریکہ کے جارحانہ رویے اور مطالبات کے باعث مذاکرات کا کوئی جواز نہیں: ایران

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فی الحال ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکراتی عمل انجام نہیں پا رہا ہے-

سحرنیوز/ایران:   ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں، امریکی صدر ٹرمپ کے کل کے دعوے کے بارے میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فی الحال ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی مذاکراتی عمل انجام نہیں پا رہا ہے-

اسماعیل بقائی نے امریکہ کی جانب سے بار بار وعدوں کی خلاف ورزیوں اور توسیع پسندانہ مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزیر خارجہ عراقچی نے بارہا تاکید کی ہے کہ ایک ایسے فریق کے ساتھ مذاکرات کرنا کہ جو دو طرفہ مذاکرات اور باہمی تعاون پر یقین نہیں رکھتا، اور ساتھ ہی ایران کے خلاف جارحیت اور ایرانی بچوں کے قتل عام پر فخر بھی کرتا ہے، اپنے مطالبات مسلط کرنے کے درپے ہے کہ جس کا کوئی منطقی جواز نہیں ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ صدر ایران کی طرف سے سعودی ولی عہد کو بھیجے گیۓ پیغام میں صرف دو طرفہ مسائل کا ذکر تھا اور اس میں سعودی عرب کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے گزشتہ سال اور اس سال حج کے مراسم میں پیش کی جانے والی خدمات اور حج کے مراسم کے کامیاب انعقاد کی قدردانی کی گئی تھی-

 

ٹیگس