Sep ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran
  •  علاء الدین بروجردی  سے جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور
    علاء الدین بروجردی سے جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور " کن تارو سونواورو" کی تہران میں ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ، علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی  سے جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور " کن تارو سونواورو" نے تہران میں ملاقات کی-  اس ملاقات میں بروجردی نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے تکفیری دہشت گرد گروہوں کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردوں کو مالی اور اسلحہ جاتی مدد کے ذریعے مضبوط کرکے بہت بڑی غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور آج اس پر قابو پانے کے لئے عالمی سطح پر باہمی تعاون کی ضرورت ہے-

علاء الدین بروجردی نے جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ملاقات میں جاپان اور ایران کی پارلیمانوں اور حکومتوں کے درمیان  تعلقات کو دوستانہ اور دیرینہ قراردیتے ہوئے ایران اور جاپان کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کا مطالبہ کیا -

بروجردی نے اسی طرح یمن پر سعودی عرب کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملوں میں عام شہریوں اور ہزاروں بچوں کا قتل یا زخمی ہونا، ہر حال میں قابل مذمت ہے-

اس ملاقات میں جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے بھی سائنس و ٹیکنالوجی، ایٹمی، طبی اور ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی -

 

ٹیگس