رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام حج عالمی قوانین کے مطابق ہے: روسی مبصر
روس کے ایک سیاسی مبصر کا کہناہے حجاج کرام کے نام رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام عالمی قوانین کے مطابق ہے۔
روس کے اسٹراٹیجیک اور سیاسی تحقیقات کے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ولادیمیر زاخاروف نے بدھ کو ارنا سے گفتگو میں کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام حج، جس میں حج کا ا نتظام کرنے نیز ا سکی منصوبہ بندی کرنے میں سعودی عرب کی حکومت کی نااہلی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ،عالمی قوانین کے مطابق ہے۔
اس روسی مبصر نے کہا ہے کہ منا کا خونریز واقعہ اس بات کی نشاندھی کرتا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت حج کا انتظام سنبھالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔ ولادیمیر زاخاروف کے مطابق سعودی عرب کو اپنے اقدامات اور ان واقعات کا جواب دینا ہوگا جو موثر تدابیر نہ کئےجانے کی وجہ سے سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت مکہ اور اس کے اطراف میں نئے ہوٹل بنانےاور دیگر منصوبوں کے لئے کروڑوں ڈالر خرچ کر رہی ہے لیکن مناسک حج کے دوران جن راستوں کی ضرورت ہوتی ہے انہیں تعمیر کرنے کےلئے کوئی بنیادی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس دوہزار پندرہ میں عید الاضحی کے دن سرزمین منا میں ہزاروں حجاج کرام آل سعود کی بد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔