علی اکبر صالحی کی برسلز میں موگرینی سے ملاقات
Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے فیڈریکا موگرینی سے ہونے والی اس ملاقات میں بینکنگ کے شعبے اور مالیاتی لین دین میں حائل مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا کہ جو ایٹمی معاہدے کے بعد بھی بدستور موجود ہیں۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے بدھ کے روز یورپی یونین کے توانائی کے کمشنر اور بیلجیم کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
علی اکبر صالحی نے یورپی یونین کے توانائی کے کمشنر اور بیلجیم کے حکام کی دعوت پر یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر برسلز کا دورہ کیا ہے۔