Sep ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • صدر مملکت ونزویلا پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ونزویلا پہنچ گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی ناوابستہ تحریک کے سترہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کے روز ونزویلا کے جزیرے مارگاریٹا پہنچ گئے۔

ناوابستہ تحریک کے اس سربراہی اجلاس میں اس تنظیم میں ایران کی صدارت کا دور ختم ہو جائے گا اور اس کے بعد ونزویلا باضابطہ طور پر اس تنظیم کی صدارت کی ذمہ داری سنبھال لے گا۔

دنیا کے ایک سو بیس سے زائد ممالک ناوابستہ تحریک کے رکن ہیں۔

صدر مملکت ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس میں تقریر کرنے کے علاوہ اس اجلاس میں شریک کئی ملکوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔

ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کیوبا کے صدر کی دعوت پر ہوانا کا دورہ کریں گے اور اس ملک کے صدر راؤل کاسترو سے باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ صدر مملکت کے دورۂ کیوبا کے دوران تعاون کے کئی سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

صدر مملکت کیوبا کے دورے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے۔ اس اجلاس کے موقع پر وہ دنیا کے کئی ممالک کے سربراہوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ٹیگس