Sep ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی
    ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے کے بعض ممالک کو دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ایران کے خلاف اپنی اسٹریٹیجک غلطیوں کی اصلاع کی دعوت دی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرین میں مداخلت پر مبنی اس ملک کے وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحرینی وزیرخارجہ کا بیان بے بنیاد ہے کیونکہ ایران کی پالیسی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ باہمی احترام، نیک نیتی اور علاقے میں امن و استحکام کی بنیاد پراستوار رہی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران مخالف موقف اختیار کرنے میں بحرینی حکام کے سعودی عرب سے متاثر ہونے کی سطح کے بارے میں کہا کہ بحرینی وزیرخارجہ کی جانب سے سعودی عرب کی نقل کرنے اور سعودی حکام جیسے بے بنیاد الزامات لگانے سے کشیدگی اور تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا اور یہ تمام چیزیں صرف صیہونی حکومت اور علاقے کے مسلم ممالک کے اسٹریٹیجک دشمنوں کے مفاد میں ہی ہیں-

بہرام قاسمی نے بحرین کی وزارت خارجہ کی  جانب سے لبنان کی قانونی اور عوامی پارٹی حزب اللہ کو، دہشت گرد قرار دیے جانے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گرد کا عنوان القاعدہ، داعش، النصرہ اور اس جیسے گروہوں کے لئے مناسب ہے کہ جن کے ہاتھ علاقے کی مسلمان قوموں حتی دنیا کی دیگر قوموں کے خون سے رنگین ہیں اور ان سب گروہوں کا فکری سرچشمہ وہابی و تکفیری نظریات ہیں اور یہی وہابی عناصر ان کی مالی مدد و حمایت بھی کرتے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بعض  پڑوسی عرب ممالک کو نصیحت کی کہ علاقے میں امن و سیکورٹی کے حصول کے لئے اپنی دوغلی پالیسیوں اور اسٹریٹیجک غلطیوں کی اصلاح کریں اور علاقے کے بحرانوں سے باہر نکلنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا سلسلہ روکنے کو اپنے ایجنڈے میں شامل کریں-

 

ٹیگس