Sep ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، علی شمخانی
    ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری، علی شمخانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کی فہرست گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کے حوالے کر دی گئی۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے منگل کو تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فہرست میں ہوائی جہاز کی فروخت، ایران کے ساتھ تجارت اور بینکنگ کے سلسلے میں رابطے یا ویزے کے اجرا کی مخالفت جیسے مختلف مسائل کا ذکرکیا گیا ہے-

علی شمخانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ایسے فریق کا سامنا ہے جو معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے ایف اے ٹی ایف کے بارے میں کہا کہ اعلی قومی سلامتی کونسل کے پاس اس سلسلے میں تکنیکی خلاصہ موجود ہے تاہم اعلی قومی سلامتی کونسل کی رائے اس وقت قانون کی شکل اختیار کرتی ہے جب رہبر انقلاب اسلامی اس کی توثیق فرما دیں-

علی شمخانی نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اس کام کے لئے اسٹریٹیجک اور ایگزیکٹیو دستورالعمل تحریری شکل میں ہونا چاہئے- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کو فن‍ڈ کی فراہمی سے نمٹنے اور بینکنگ کے امور کی شفافیت کے لئے قانون موجود ہے اور بلاشبہ ایران، علاقے کے بعض ممالک کے برخلاف کہ جو دہشت گردی کی خفیہ یا آشکارا حمایت کرتے ہیں، شفاف اور واضح عمل کرتا ہے-

ٹیگس