Oct ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں اس ملک کے وزیر اعظم پریوٹ چن او چا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا استقبال کیا۔
    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں اس ملک کے وزیر اعظم پریوٹ چن او چا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا استقبال کیا۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوٹ چن او چا نے دارالحکومت بینکاک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا استقبال کیا۔

صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں اس ملک کے وزیر اعظم پریوٹ چن او چا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے اور دونوں ممالک کے سربراہوں کے وفود کے اراکین کا ایک دوسرے کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ اس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گیسٹ بک میں دستخط کئے اور پھر دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود کے مذاکرات شروع ہوگئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کی جانب سے دی جانے والے ضیافت میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے دورے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کی رات بینکاک پہنچے۔ ڈاکٹر حسن روحانی بینکاک میں ایشیا کو آپریشن ڈائیلاگ (Asia Cooperation Dialogue (ACD) کے دوسرے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے جہاں وہ ایران کے مواقف پر روشنی ڈالیں گے اور بعض ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ چونتیس ایشیائی ممالک پر مشتمل ہے۔ ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ کو سنہ دو ہزار دو میں قائم کیاگیا اور اس کی تشکیل کے مقاصد میں ایشیائی ممالک کی اقتصادی ترقی، ثقافت، سیاحت، کاشتکاری، ماحولیات اور نقل و حمل کے شعبوں میں باہمی تعاون شامل ہے۔  

 

ٹیگس