امام بارگاہ امام خمینی (رح) میں مجلس عزا کا انعقاد
امام بارگاہ امام خمینی (رح) میں پیر کی شب مجلس عزا برپا ہوئی جس میں رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نےبھی شرکت کی۔
امام بارگاہ امام خمینی(رح) میں پیر کی شب ہونے والے مجلس عزا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد اور ایران کے بعض اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین رفیعی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس کے فضائل بیان کئے اور کہا کہ حضرت عباس عاشور کے عظیم کارنامے میں فرض شناسی کے مظہر تھے اور انہوں نے اپنے وقت کے امام کی اطاعت کرتے ہوئے اپنی ذمےداری بطریق احسن ادا کی۔
ذاکرین عظام سید محمد موسوی اور محمد رضا طاہری نے مجلس عزا میں حضرت عباس کے مصائب پڑھے جس کے بعد ماتم کیا گیا۔
واضح رہے کہ امام بارگاہ امام خمینی (رح) میں گیارہ محرم تک عزاداری کا سلسلہ جاری رہے گا۔