مسلمانوں کے اتحاد کے سبب، دشمن ایران سے خوفزدہ
Oct ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد قائم کرنے کے باعث، دشمن اسلامی جمہوریہ ایران سے خوفزدہ ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے جمعے کو ایران کے شہر شوشتر میں ایک تقریب میں کہا کہ ایران نے مسلمانوں کو متحد کرنے کے سلسلے میں جواقدامات کئے ہیں اس کے خلاف دشمن مختلف جہتوں سے میدان میں داخل ہوئے ہیں تاہم ان کو ابھی تک ناکامی کا ہی منھ دیکھنا پڑا ہے-
محسن رضائی نے کہا کہ استکبار کے خلاف جنگ،عدل و انصاف اور امن و سلامتی کا قیام نیز قوموں کی آزادی و خودمختاری، اسلامی انقلاب کے اقدار کا حصہ رہی ہیں اور اسی سبب سے عالمی سامراج ہمیشہ ایران کا مخالف رہا ہے-
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ایک عظیم تمدن کا آغاز تھا-