Nov ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۴ Asia/Tehran
  • صدر حسن روحانی:  تیرہ آبان کی تاریخ، ملت ایران کی تاریخ میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے ایک سمبل میں تبدیل ہوگئی ہے۔
    صدر حسن روحانی: تیرہ آبان کی تاریخ، ملت ایران کی تاریخ میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے ایک سمبل میں تبدیل ہوگئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ تیرہ آبان کا دن سامراج کے خلاف، حق پسند اور ظلم مخالف ملت ایران کی جدو جہد کا دن ہے-

صدر حسن روحانی نے  ثقافتی انقلاب کی اعلی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ تیرہ آبان کی تاریخ، کہ جس دن ظالم شاہی حکومت نے کیپچولیشن کی مخالفت کے سبب حضرت امام خمینی (رح) کو جلا وطن کیا  تھا، ملت ایران کی تاریخ میں سامراج کے خلاف جد وجہد کے ایک سمبل میں تبدیل ہوگئی ہے-

صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ  بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) نے جس تحریک کا آغاز کیا تھا اس سے عوام اور طلباء کی والہانہ وابستگی، استکبار اور سامراج کے خلاف ملت ایران کا فطری ردعمل تھا -

قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان  انیس سو اناسی میں طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پرقبضہ کرلیا تھا۔

ایران کے عوام اس دن یعنی عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے ہر سال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہیں اور استکبار مخالف نعرے لگاتے ہیں- 

ٹیگس