لبنان کے نئے صدر کو صدر حسن روحانی کی مبارکباد
Nov ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
صدر مملکت حسن روحانی نے لبنان کے نومنتخب صدر میشل عون کے نام ایک پیغام میں صدارتی عہدہ سنبھالنے پر ان کو مبارکباد پیش کی ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اپنے لبنانی ہم منصب کو لبنانی پارلیمنٹ کی جانب سے نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس انتخاب سے، میشل عون کی صدارت کے دور میں لبنان میں قومی اتحاد اور مزاحمتی عمل مزید مضبوط ہوگا اور لبنان کو ترقی حاصل ہوگی-
صدر روحانی نے کہا کہ صدر میشل عون کی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور لبنان کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا-
لبنانی پارلیمنٹ نے اکتیس اکتوبر کو رکن پارلیمنٹ اور سابق فوجی کمانڈر میشل عون کو لبنان کے تیرہویں صدر کے طور پر منتخب کرلیا ہے- انتخابات کے دوران نئے لبنانی صدر نے ایک سو ستائیس ووٹوں میں سے تراسی ووٹ حاصل کئے-