Nov ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ اس حملے میں شہید ہونے والے دس ایرانی زائرین کی لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایران منتقل کیا جائے گا۔
    بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ اس حملے میں شہید ہونے والے دس ایرانی زائرین کی لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایران منتقل کیا جائے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عراق کے شہر سامرا میں دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی زائرین کو شہر کاظمین کے ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے حضرت امام علی النقی اور حضرت امام حسن عسکری علیہما السلام کے روضۂ اقدس کی پارکنگ میں اتوار کو ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے ایرانی زائرین کو شہر کاظمین کے ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا جبکہ شہید ہونے والے دس ایرانی زائرین کی لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ایران منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب عراق میں ایران کے ادارۂ حج و زیارت کے نمائندے محمد جواد دانشیار نے اعلان کیا ہے کہ سامرا کے دہشت گردانہ بم دھماکے میں دس ایرانی زائرین شہید اور اسّی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں موصل کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی کے دوران داعش دہشت گرد گروہ نے مسلسل شکست کھانے کے بعد عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملے تیز کر دیے ہیں اور یہ گروہ، عام شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے جبکہ موصل میں یہ دہشت گرد گروہ عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان زخمیوں کو تہران منتقل کیے جانے کا اقدام عمل میں لایا گیا ہے۔

ٹیگس