Nov ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • اپنا دورہ رومانیہ مکمل کر کے ایران کے وزیر خارجہ، اسلواکیہ اور جمہوریہ چیک کا بھی دورہ کریں گے۔
    اپنا دورہ رومانیہ مکمل کر کے ایران کے وزیر خارجہ، اسلواکیہ اور جمہوریہ چیک کا بھی دورہ کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ مشرقی یورپ کے ملکوں کے اپنے دورے میں منگل رات رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ پہنچے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، اپنے دورہ بخارسٹ میں رومانیہ کے صدر، وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور رومانیہ کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اپنے اس دورے میں محمد جواد ظریف دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق کانفرنس میں شرکت اور تجارتی و اقتصادی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ کی اس دورے میں ایران کا ایک اقتصادی وفد، ہمراہی کر رہا ہے۔

اپنا دورہ رومانیہ مکمل کر کے ایران کے وزیر خارجہ، اسلواکیہ اور جمہوریہ چیک کا بھی دورہ کریں گے۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک اقتصادی وفد کے ہمراہ چار یورپی ملکوں منجملہ پولینڈ، فن لینڈ، سویڈن اور لیتھوانیہ کا دورہ کیا تھا۔

ٹیگس