Nov ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۳ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف کا دورہ رومانیہ گذشتہ بیس برسوں کے دوران ایران کے کسی بھی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ رومانیہ تھا۔
    محمد جواد ظریف کا دورہ رومانیہ گذشتہ بیس برسوں کے دوران ایران کے کسی بھی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ رومانیہ تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ مشرقی یورپ کے مختلف ملکوں کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے واپس تہران پہنچ گئے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ منگل کو مشرقی یورپ کے تین ملکوں کے اپنے چار روزہ دورے کا آغاز رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ سے کیا۔ ان کے دورے میں ایران کے اقتصادی ماہرین و شخصیات کا ایک تیس رکنی وفد بھی شامل تھا۔ رومانیہ کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے اسلواکیہ اور جمہوریہ چیک کا بھی دورہ کیا اور ان تینوں ملکوں کے حکام سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔

محمد جواد ظریف کا دورہ رومانیہ گذشتہ بیس برسوں کے دوران ایران کے کسی بھی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ رومانیہ تھا۔ بخارسٹ میں ایران کے وزیر خارجہ نے رومانیہ کے اپنے ہم منصب کے علاوہ اس ملک کے صدر، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں محمد جواد ظریف، اسلواکیہ گئے جہاں انھوں نے اس ملک کے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ پھر تیسرے مرحلے میں ایران کے وزیر خارجہ نے پراگ کا دورہ کیا اور جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتوں میں مختلف دو طرفہ، علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر غور کیا۔

مشرقی یورپ کے اپنے دورے کے آغاز سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے بیروت میں لبنان کے صدر میشل عون، کابینہ کی تشکیل پر مامور سعد حریری، موجودہ وزیر اعظم تمام سلام، وزیر خارجہ جبران باسل اور لبنان کی پارلمینٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے علیحدہ علیحدہ ملاقات اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کا۔

ٹیگس