Nov ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • تہران میں سلووینیا کے سفارت خانے کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں سلووینیا کے سفارت خانے کے ازسرنو قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

سلووینیا کے سفارت کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سلووینیا کے درمیان تعلقات کے فروغ سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا اور اس کے خطے کی صورتحال پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلووینیا کے صدر باروت پاخور نے تہران میں سفارت خانے کے ازسرنو آغاز کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سلووینیا کی حکومتیں مشترکہ مفادات کے راستے پر آگے قدم بڑھا رہی ہیں۔ صدر باروت پاخور نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کا فروغ ان کی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ سلووینیا کے صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پیر کے روز تہران میں پہنچے تھے۔

ٹیگس