Jul ۱۸, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران : اسرائیل میں ہمارے جاسوس ہیں، جلد ہی کامیابیوں کا اعلان کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران میں انٹلی جنس کے وزیر نے صیہونی حکومت میں جاسوس ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاسوس ہمیشہ رہے ہيں ، ہمارے بھی صیہونی حکومت میں جاسوس ہیں۔

سحرنیوز/ایران: حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب نے میڈیا سے ایک گفتگو میں ایران کی حکومت اور انٹلی جنس کی وزارت میں جاسوسوں کی موجودگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر ملکی جاسوس ہمیشہ رہے اور مستقبل میں بھی رہيں گے جیسا کہ دوسرے ملکوں اور صیہونی حکومت میں ہمارے بھی جاسوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاسوس اور جاسوسی کے سلسلے میں عدلیہ بیان دے گی اور مسلح افواج جو بھی جاسوسوں کے خلاف اقدام کرے گی عدلیہ اسے نتیجہ تک پہنچائے گی۔

انہوں نے ایران میں جاسوسوں کے خلاف کئے گئے اقدامات کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں جو کامیابیاں ملی ہيں ان کا اعلان کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

ٹیگس