Nov ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • ترک وزیر خارجہ کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ سے ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے تہران میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے الگ الگ ملاقات اور گفتگو گی ہے۔

ترک وزیر خارجہ ہفتے کی صبح تہران پہنچے ہیں اور انھوں نے سب سے پہلے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملاقات اور گفتگو کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم معاملات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں ترک وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے تفصیلی ملاقات کی جس میں خطے کو درپیش مشکلات کے حل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بات چیت کی۔

ترک وزیر خارجہ دیگر اعلی ایرانی حکام سے بھی ملاقات اور گفتگو کرنے والے ہیں۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو کا یہ دوسرا دورہ تہران ہے۔

ٹیگس