Jan ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ عالمی امن و سلامتی اور قوانین کو نقصان پہنچا رہا ہے: ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی امن و سلامتی اور عالمی قوانین کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادے نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ امریکہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سفارت کاری کا پابند نہیں ہے اور عملی طور پر مذاکرات اور بات چیت کو دباؤ، دھمکیوں اور عدم استحکام کی پالیسی کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مین اسٹریم میڈیا صیہونی حکومت اور امریکہ کی  سرکردگی  میں، ابلاغیاتی فریب کاری کے ذریعے اپنے گمراہ کن بیانیے کو مسلط کرکے دنیا کے دیگر ملکوں میں بیرونی مداخلت کا راستہ ہموار کر رہا ہے۔

سعید خطیب زادے نے کہا کہ گمراہ کن بیانیہ مسلط کرنے کی یہ مہم حالیہ  12 روزہ جنگ میں ایران کے دشمنوں کی ناکامی اور شکست کے تناظر میں چلائی جارہی ہے جس کا مقصد فوجی اور سیکورٹی میدانوں میں اپنی اسٹریٹجک ناکامیوں کی تلافی کرنا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ، مسلمہ بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہو‏ئے عالمی نظام کو طاقت اور دھمکی کے استعمال کی سمت لے جارہا ہے جس کے نتیجے میں دنیا کے تمام ممالک اور خاص طور سے خودمختار اور ترقی پذیر ملکوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے خود سرانہ اقدامات نے دنیا میں نہ صرف باہمی اعتماد کو کمزور کیا ہے بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر عدم تحفظ اور عدم استحکام کو بھی ہوا دی ہے۔

 

ٹیگس