Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تھے اور وہی رہیں گے: بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان تھے اور وہی رہیں گے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر آفس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے لہٰذا عمران خان چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے، عمران خان کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کرسکتی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی سیٹ پر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہی متحدہ اپوزیشن کے واحد امیدوار ہوں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

 

ٹیگس