Nov ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • کاسترو نے ہمیشہ سامراجی طاقتوں کو للکارا تھا: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کیوبا کے آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو نے ہمیشہ سامراجی طاقتوں کو للکارا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کیوبا کے آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ کیوبا کے رہنما کو ہمیشہ ہی تیسری دنیا کے ملکوں کی فکر رہی اور انھوں نے سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے ملک کو ان طاقتوں کے چنگل سے آزاد کرانے کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی-

وزیرخارجہ محمد حواد ظریف نے ھوانا اور تہران کے اچھے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ علاقا‏ئی اور عالمی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اسی طرح جاری رکھیں-

اس موقع پر تہران میں کیوبا کے سفیر ولادیمیر آندرے گلونزالس کسادا نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے-

قابل ذکر ہے کہ کیوبا کے آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو کی یاد میں دنیا کے کئی ملکوں میں تعزیتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے- فیڈل کاسترو کا پچیس نومبر کا انتقال ہو گیا تھا- فیڈل کاسترو کی موت پر دنیا کے مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے سوگ منایا اور کیوبا کے عوام کو تعزیت پیش کی-

کیوبا کے دارالحکومت ھوانا میں فیڈل کاسترو کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے رہنما شرکت کریں گے-

ٹیگس