Nov ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کی جانب سے امریکی پروپیگنڈے کا جواب

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ایک عہدیدار نے ایران کے خلاف امریکی پروپیگنڈے پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج کی غیر ضروری موجودگی خطے کے لئے ایک چلینچ ہے.

سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک عہدیدار کی جانب سے خلیج فارس میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے ذریعے آبنائے ہرمزمیں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنانے کے دعوے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سپاہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اہم مسئلہ  خلیج فارس کے علاقے میں امریکیوں کی غیرضروری اور غیرپیشہ وارانہ موجودگی ہے-

ایران کی  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی  بحریہ کے اس عہدیدارنے کہا کہ امریکی فوج، ایران کے خلاف منفی پروپیگنڈوں سے باز نہیں رہتی اور اگر وہ یہ نیا پروپیگنڈہ کررہی ہے تو اس کے پیچھے بھی اس کی کوئی سوچی سمجھی سازش ہے- انہوں نے مزید کہا کہ آج سبھی اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ خطے میں امریکہ کا وجود، امن و امان کی صورت حال کے لئے خود ایک بڑا چلینج ہے جو اپنے غیرپیشہ ورانہ اقدامات کے ذریعے خطے کی صورت حال کو تبدیل کرنا چاہتا ہے-

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بحری جہاز اور بیڑے روزانہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہیں لیکن صرف امریکہ کے خلاف ہی شکایتیں موصول ہوتی ہیں اور امریکہ ہی امن و امان کی صورت حال کو بگاڑنا چاہتا ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران  انقلاب اسلامی، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے حساس اور اسٹریٹیجک علاقے کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ہمیشہ آمادہ اور پرعزم ہے۔

ٹیگس