محمد رسول اللہ(ص) چار فوجی مشقوں کا کامیابی کے ساتھ اختتام
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کی محمد رسول اللہ (ص) چار نامی عظیم فوجی مشقیں اپنے پہلے سے معین شدہ اہداف کے حصول کے ساتھ ہی ختم ہو گئیں-
محمد رسول اللہ(ص) عظیم فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیر جنرل سید کمال پیمبری نے کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں میں ایران کی بری فوج کی سریع الحرکت یونٹوں نے اپنے مدنظر تمام اہداف حاصل کرلئے اور زمینی جنگ کے شعبے میں نتیجہ بخش اور گرانقدر نتائج حاصل کرتے ہوئے ان مشقوں کو کامیابی کے ساتھ اختتام تک پہنچایا-
بریگیڈیر جنرل پیمبری نے کہا کہ ہم نے ان مشقوں میں انواع و اقسام کے مقامی ہتھیاروں کا استعمال کیا، ساتھ ہی علاقے کی صورت حال سے مکمل واقفیت کے ساتھ مختلف فوجی ٹیکٹکس کو فروغ دیتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کیں- قابل ذکر ہے کہ محمد رسول اللہ (ص) چار نامی ایران کی یہ عظیم فوجی مشقیں اتوار کے روز شروع ہوئیں جو منگل کے روز تک جاری رہیں۔
ان فوجی مشقوں کا عنوان وحدت اسلامی اور دفاعی اقتدار کے زیر سایہ علاقے کی سلامتی اور پائیدار امن قرار دیا گیا۔ ایران کی یہ عظیم فوجی مشقیں جنوب مشرقی علاقے میں مکران کے سواحل پر انجام پائیں۔