Dec ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • تہران میں وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد، عالم اسلام کے اتحاد کا مظہر

مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے تہران میں وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کو دشمنوں کے مقابلے میں عالم اسلام کے اتحاد کا مظہر قرار دیا ہے-

مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آیۃ اللہ محسن اراکی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تین روزہ وحدت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز جمعرات سے تہران میں ہو رہا ہے، کہا کہ اس سال بھی پورے ایران اور پورے عالم اسلام میں ہفتہ وحدت کے پروگرام گذشتہ برسوں سے زیادہ آب وتاب کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں اور یہ چیز اسلامی اتحاد کی تقویت کی علامت ہے-

آیۃ اللہ محسن اراکی نے اتحاد کے مسئلے اور تکفیری گروہوں کے مقابلے کو تہران کی بین الاقوامی کانفرنس کا اہم محور قرار دیا اور کہا کہ ہر سال، عالم اسلام میں ہفتہ وحدت کے پروگرام گذشتہ برسوں کی نسبت زیادہ پرشکوہ ہوتے ہیں-

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران کی بین الاقوامی کانفرنس میں تین سو بیس ملکی اور غیر ملکی شخصیات شرکت کر رہی ہیں، کہا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان فرقہ واریت پھیلانے کے، دشمنوں کے منصوبے ناکام ہو چکے ہیں-

ٹیگس