Dec ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان
    اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان "بهروز کمالوندی" نے تہران میں یوکیا آمانو کا استقبال کیا۔

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی، آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو نے ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات اور مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں بات چیت کے لیے اتوار کی صبح تہران پہنچے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان "بهروز کمالوندی" نے تہران میں یوکیا آمانو کا استقبال کیا۔

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے اس سے پہلے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا تھا کہ یوکیا آمانو کا یہ دورہ آئی اے ای اے اور ایرانی حکام کے درمیان جاری رابطوں کے دائرے میں انجام پایا ہے۔

یوکیا آمانو نے ایک ایسے وقت میں تہران کا سفر کیا ہے کہ ایرانی حکام نے امریکہ کی جانب سے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سینٹ نے یکم دسمبر کو ننانوے ووٹوں سے ایران کے خلاف پابندیوں کے قانون کی مدت میں ایسی حالت میں دس سال کی توسیع کی منظوری دی ہے کہ اس قانون کی مخالفت میں کوئی بھی ووٹ نہیں ڈالا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی کانگریس نے بھی اس قانون کی مدت میں توسیع کی منظوری دی تھی۔

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی متعدد رپورٹوں کے مطابق، ایران نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کے آغاز سے اب تک اس کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور اس سلسلے میں اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا ہے۔

 

ٹیگس