Jan ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ اور روس میں کشیدگی

امریکی صدرجوبائیڈن نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ روس یوکرین پرحملہ کر سکتا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے روس اور امریکہ کے مابین پائی جانے والی کشیدگی کے تناظر میں روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے یوکرین پرحملہ کرنےکی کوشش کی تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے نیوزکانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روس یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ ایسا ہوا تواس کی ذمہ داری مکمل طورپرروسی صدرولادی میرپیوتین پرعائد ہوگی۔

امریکی صدر نے دعوی کیا کہ روس نے یوکرین میں کارروائی کی تو روس پرایسی پابندیاں عائد کریں گے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد روس کا یوکرین پرحملہ ایسا اقدام ہوگا جس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔روس یوکرین میں کچھ کرنا چاہتا ہے اوروہ کرے گا۔

یوکرین، امریکہ اور نیٹو نے دعوی کیا ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم روس کے حکام نے اس قسم کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کا اس قسم کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ٹیگس