Dec ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ کی لبنان کے وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سنجیدہ اور تعمیری مذاکرات، اتفاق رائے اور مفاہمت، علاقے میں مختلف سیاسی و سماجی گروہوں کے درمیان محاذ آرائی اور اختلافات کی راہ حل ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسین جابری انصاری نے بیروت میں لبنان کے وزیراعظم سعد حریری سے ملاقات کی اور اقتصادی شعبے سمیت تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کی راہوں کا جائزہ لیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں امید ظاہر کی کہ سعد حریری کے وزیراعظم بننے اور نئی حکومت کے کام شروع کرنے کے بعد لبنان کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی زندگی پر مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور مختلف شعبوں میں تہران اور بیروت کے درمیان تعاون کا نیا مرحلہ شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری جمعرات کے روز دمشق سے بیروت پہنچے تھے۔

ٹیگس