طیارہ حادثے پر ایران کی جانب سے روس کے ساتھ اظہار ہمدردی
Dec ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران نے بحر اسود میں روسی طیارے کو پیش آنے والے سانحے پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے روسی قوم اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے روسی طیارے ٹی یو ایک سو چوّن کے گر کر تباہ ہونے اور اس میں سوار نوے سے زیادہ افراد کی موت پر روسی حکومت ، عوام اور متاثرین کو تعزیت پیش کی ہے-
روسی وزارت د فاع کا ٹی یو ایک سو چوّن طیارہ سوچی ایئرپورٹ سے پرواز کے کچھ ہی منٹ بعد ریڈار سے اوجھل ہوگیا-
روس کا یہ فوجی طیارہ جو سوچی سے شام کے شہر لاذقیہ کے لئے روانہ ہوا تھا، بحراسود میں گر کر تباہ ہوگیا- اس طیارے میں صحافی ، فوجی اہلکار اور موسیقی داں سوار تھے - روسی طیارے کا ملبہ بحراسود میں مل گیا ہے-