Jan ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران کی جانب سے عراق بم دھماکوں کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صدر سٹی اور مرکزی بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کو، پے در پے شکستوں پر تکفیری دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دعویداروں میں ٹھوس عزم کے فقدان کی علامت قرار دیا ہے۔

ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دعویداروں میں ٹھوس اور سنجیدہ عزم کا فقدان ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سال کے دوران سیاسی عمل کے نتیجے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے ٹھوس اتحاد قائم ہو جائے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد دھماکوں میں عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عراق کی حکومت اور عوام کو دلی تعزیت پیش کی ہے۔

ٹیگس