ایران کو پہلا ایئر بس طیارہ مل گیا
Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
پہلا ایئر بس اے تین سو اکیس طیارہ متعلقہ ایرانی عہدیداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور رواں ہفتے کے اختتام تک تہران پہنچ جائے گا۔
قومی فضائی کمپنی ایران ایئر کے مینیجنگ ڈائریکٹر فرھاد پرورش نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایئر کے عہدیدار اس وقت فرانس میں موجود ہیں اور مذکورہ طیارے کی منتقلی کے قانونی اور فنی مراحل مکمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور فرانس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت یہ پہلا طیارہ ہے جو ایران کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ایران اور فرانس نے گزشتہ برس ایک سو ایئر بس مسافر طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ایران نے امریکہ کی بوئینگ کمپنی سے بھی اسی مسافر طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔