Jan ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کی مجلس

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی رحلت کے ساتویں روز کی مناسبت سے منعقدہ ایصال ثواب کی مجلس میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ان کے انس و لگاؤ اور عقیدت کا مظہر ہے۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار اقدس پر ایران کے اسلامی انقلاب کی ممتاز شخصیت آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے ایصال ثواب کی منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علی اکبر ناطق نوری نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی پرشکوہ تشییع جنازہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی، تاریخ ایران کی ایک عظیم شخصیت تھے جنھوں نے اسلامی انقلاب سے قبل اور بعد کے دور میں ایران اور ایرانی عوام کے لئے قابل ذکر خدمات انجام دیں۔

حجت الاسلام والمسلمین علی اکبر ناطق نوری نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامی و انقلابی اصولوں پر ہمیشہ زور دیتے رہے اور ایران کا اسلامی انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی کی شخصیت ان کی نظر میں دو ایسی ریڈ لائنیں تھیں کہ جن پر وہ کوئی بات برداشت نہیں کرتے تھے۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کا گذشتہ ہفتے تہران میں انتقال ہو گیا تھا۔

ٹیگس